the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
12مئی(ایجنسی) طب مشرق میں میتھی کو بہت پہلے سے ایک اہم پودے کا مقام حاصل ہے مثلاً چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے میتھی کے بیج پیس کر پیسٹ کی شکل میں جلد پر لگائے جاتے ہیں جب کہ پسا ہوا میتھی دانہ تھوڑے سے پانی میں ملا کر ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ ایک گھنٹے کے لیے سر پر لگایا جائے تو اس سے نہ صرف بال گرنا بند ہوجاتے ہیں بلکہ وہ گھنے اور لمبے بھی ہونے لگتے ہیں۔

اطباء کا کہنا ہے کہ میتھی پیٹ كے کیڑے مارتی ہے، ہاضمہ درست كرتی ہے اور بلغمی مزاج ركھنے والوں کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔ قبض کی صورت میں میتھی کا سفوف گڑ میں ملا کر صبح اور شام 5 گرام کی مقدار میں کھایا جائے تو آنتوں کی کارکردگی بحال ہوجاتی ہے اور قبض بھی ختم ہوجاتا ہے جب کہ جگر کو بھی تقویت پہنچتی ہے۔

چہرے پر کیلوں اور مہاسوں کا خاتمہ کرنے کے لیے 4 کپ پانی میں 4 کھانے کے



چمچے میتھی دانہ شامل کرکے رات بھر کے لیے رکھ دیں، صبح اس پانی کو چھان کر 15 منٹ تک اُبالنے کے بعد ٹھنڈا کرلیں، یہ پانی روزانہ دن میں 2 مرتبہ چہرے کی جلد پر لگانے سے کیل مہاسے ختم ہوجائیں گے۔

جگر کے لیے بھی میتھی کی حیثیت اکسیر سے کم نہیں کیونکہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کی صفائی میں جگر کی مدد کرتی ہے اور یوں ہمارے جسم میں فاسد مادے جمع ہونے نہیں پاتے۔ اس طرح ہم ایسی درجنوں بیماریوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں جو جسم میں فاسد مادوں کی موجودگی کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں۔

وہ افراد جنہیں دل کے دورے کا خطرہ ہو، اگر وہ بھی صحت بخش غذا کے ساتھ میتھی دانے کا استعمال جاری رکھیں تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑی حد تک ٹل جاتا ہے اور خدانخواستہ اگر کبھی دل کا دورہ پڑ بھی گیا تو اس سے دل کو پہنچنے والا نقصان کم سے کم رہے گا۔ وجہ یہ ہے کہ میتھی کا استعمال خون کی رگوں میں نرمی بحال کرتا ہے اور ان کی قدرتی لچک واپس لاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.